• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس جنگ بندی کیلئے نئے مذاکرات کرنے پر آمادہ

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کیلئے نئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ حماس کے سینئررہنما خلیل الحیا نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ ان کی تنظیم اسرائیل کے ساتھ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے نئے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔حماس کے چیف مذاکرات کار خلیل الحیا نے ایک ٹی وی خطاب میں کہا کہ ہم ایک نئی، سنجیدہ مذاکراتی کوشش کے لیے تیارہیں، جس کا مقصد ایک مستقل جنگ بندی معاہدہ حاصل کرنا ہے، جنگ میں ثالثی کرنے والے ممالک کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔حماس رہنما نے کہا کہ حماس نے جنگ بندی کے حوالے سے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کی تجاویز رد نہیں کی تھیں، حماس نے صرف امریکی تجاویز میں کچھ تبدیلیوں کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب غزہ پراسرائیل کے حملے جاری ہیں۔اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ اور جانی نقصان کا خدشہ ظاہرکیاگیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید