• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیکٹیریا کی وجہ سے جاپان کے ورلڈ ایکسپو میں واٹر شو منسوخ

ٹوکیو (اے ایف پی)جاپان کے شرہ اوساکا میں ورلڈ ایکسپو کے منتظمین نے کہا ہے کہ بیکٹیریا کی بلند سطح نےروزانہ ہونے والےواٹر شوز اور کھیلنے کے کم گہرے پانی کے تالاب کے استعمال کو معطل کرنے پر مجبور کر دیا۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وہاں آنے والے افراد نے یہ بھی شکایت کی کہ چھوٹے اڑنے والے کیڑوں کے جھنڈ نے واٹر فرنٹ کی وسیع سائٹ پر حملہ کر دیا ہے ،جہاں ایکسپو 2025 اکتوبر کے وسط تک جاری رہتی ہے۔اپریل میں کھلنے کے بعد سے 160 سے زیادہ ممالک، خطوں اور تنظیموں سے تقریباً 60 لاکھ افراد نے نمائش کا دورہ کیا ہے۔اگرچہ سروے نے ظاہر کیا کہ ایکسپو کے افتتاح سے قبل عوام کا جوش و خروش کم تھا، لیکن منتظمین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر حالیہ ہفتوں میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔تاہم،اوساکا بے میں دوبارہ حاصل کیے گئے جزیرے کے مقام پر ماحولیاتی حالات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا، جو کبھی لینڈ فل تھا۔منتظمین نے کہا کہ لیجیونیلا بیکٹیریا کی بلند سطح نے انہیں کم گہرے پانی والے علاقے کو بند کرنے پر مجبور کردیا ہے جہاں بچوں سمیت سیاح گرمی سے بچنے کیلئے آتے ہیں۔ بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک مصنوعی تالاب میں موسیقی اور روشنی کے ساتھ روزانہ ہونے والا فاؤنٹین شو اسی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں کی صفائی کر رہے ہیں۔ حال ہی میں منتظمین نے مہمانوں کو پریشان کرنے والےچھوٹے کیڑوں کے جھنڈکی روک تھام کے لیے کیڑے مار دوا کا چھڑکاؤ کیاتھا، تاہم، یہ کیڑے کاٹتے نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید