• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ٹیرف کا اثر، بھارتی مرکزی بینک کی شرح سود میں غیر متوقع کمی

ممبئی (اے ایف پی) بھارت کے مرکزی بینک نے جمعہ کے روز شرح سود میں توقع سے زیادہ کمی کی۔مہنگائی اورمعاشی سست روی کے سبب اقدام اٹھانا پڑا۔ معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ امریکہ کی محصولات کا اثر بھارت کی معیشت پر پڑ رہا ہے۔ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو کی شرح کو 50 بیسس پوائنٹس کم کر کے 5.5 فیصد کر دیا۔زیادہ تر تجزیہ کاروں نے 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کی توقع کی تھی۔یہ کمی مسلسل تیسری بار کی گئی ہے اور ایک ہفتہ بعد آئی ہے جب حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی معیشت نے مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال میں چار سال میں سب سے سست رفتار سے ترقی کی۔اگرچہ جنوری سے مارچ کے دوران معیشت میں بہتری کے آثار دکھائی دئیے اور سالانہ 7.4 فیصد کی متوقع شرح نمو حاصل ہوئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع پیمانے پر نافذ کردہ محصولات معیشت کے منظرنامے کے لیے خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔قیمتوں کے دباؤ میں کمی نے آر بی آئی کو ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی اجازت دی ہے کیونکہ اپریل میں خوردہ مہنگائی 3.16 فیصد کے قریب چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید