راولپنڈی (نمائندہ جنگ)عمران خان نےجیل میں چوتھی عید منائی ،اس مرتبہ بھی وہ نماز عید ادانہ کرسکے ، جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی کی مرکزی جامع مسجدمیں عیدالاضحٰی کی نماز صبح 8بجے جبکہ جیل کالونی کی مسجدمیں نمازعیدساڑھے سات بجے ادا کی گئی ،اڈیالہ جیل کی امام بارگاہ میں نمازعیدکااہتمام کیاگیاتھا،جیل ذرائع کاکہناہے بانی پی ٹی آئی نے نمازعیدادانہ کی ،سیکورٹی وجوہات کی بناپر اہم قیدیوں یا سنگین جرائم میں ملوث اسیروں کو نمازعیدکے لئے ان کی سیلوں سے باہرنہیں نکالاجاتا،جیل حکام کاکہناہے کہ بانی پی ٹی آئی عام طور پر دس ساڑھے دس بجے سے پہلے بیدارنہیں ہوتے ،اور عید کے روزبھی وہ حسب معمول بیدارہوئے ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لئے عیدکے کپڑے جمعرات کو سینٹرل جیل پہنچادئیے گئے تھے جوانہوں نے عیدقربان کے روززیب تن کئے ،عیدکی تعطیلات کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کے لئے کوئی رشتہ دار یاراہنما جیل نہیں آیا۔