• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید قرباں ہمیں ضِد، اَنا اور جھوٹ ترک کرنیکا پیغام دیتی ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عیدِ قرباں اسلامیانِ پاکستان کے لیے ایمانی جذبہ اور اتحادِ اُمت کے جذبہ سے صفائی ستھرائی، اللہ کی راہ میں مال کی قربانی کے تحت جانوروں کے ذبیحہ کے ساتھ ساتھ ضِد، اَنا، جھوٹ، غیبت، حسد کو ترک کردینے کا بھی پیغام دیتی ہے. اہلِ ایمان نفرتوں، تکفیریت اور تعصبات کے بتوں کو پاش پاش کردیں تو عالمِ اسلام بحرانوں سے نجات پائے گا اور عالمی برادری میں اپنی اسٹریٹیجک اہمیت تسلیم کرائے گا. عید کے تینوں روز اسرائیلی صیہونی وحشت، جنونیت نے سیکڑوں فلسطینی شہید کردیے. اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ جنگ بندی قرارداد کو امریکہ نے ناجائز اور سفاکانہ رویے کے تحت ویٹو کرکے ایک بار پھر قاتل اور ناجائز اسرائیلی ریاست کو فلسطینیوں کا قتلِ عام جاری رکھنے کا گرین سگنل دے دیا. حماس دہشت گرد نہیں فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔
لاہور سے مزید