لاہور(جنرل رپورٹر)عید الاضحی کے موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل مریضوں اور ڈاکٹروں کے ساتھ عید الضحٰی کی خوشیاں بانٹنے سر گنگا رام ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف میں تحائف اور عیدی بھی تقسیم کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ عید الضحٰی کا دن تمام مسلمانوں کے لئے ایک اجتماعی خوشی کا دن ہے۔