لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی مریم نواز شریف کی منظوری سے عیدالاضحٰی پر شروع کئے گئے عید گرینڈ آپریشن کی نگرانی کے لئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق عید کی چھٹیوں کے دوران مسلسل متحرک رہے۔ پہلے روز انہوں نے لاہور، قصور، پتوکی اور ضلع اوکاڑہ کے علاقوں کا جائزہ لیا جبکہ دوسرے روز صوبائی وزیر فیصل آباد، گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ گئے۔