• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے دنوں میں شہر کے پارکوں، تفریح گاہوں میں شہریوں کا رش رہا

لاہور(خبرنگار) عید کے دنوں میں شہر کے پارکوں تفریح گاہوں میں شہریوں کا رش رہا،عید کے تیسرے دن آخری چھٹی کےروزشہریوں کی کثیر تعداد پارکوں اور تفریح گاہوں میں امڈ آئی۔ مہنگائی لوڈ شیڈنگ اور گرمی کےستائے شہریوں نے سستی تفریح کی غرض سے ریس کورس پارک، باغ جناح، شالیمار باغ، گریٹر اقبال پارک، چڑیا گھر اور دیگر پارکوں میں ڈیرے ڈل دیے۔ پارکوں میں بچے ،بوڑھے ، خواتین ،جوان غرض ہر عمر کے شہری آئے ہوئے تھے۔ جنہوں نے بھر پور عید منائی۔ عید کے پہلے دو روز شہریوں نے قربانی کی اور عزیز واقرب کے گھروں میں میل ملاقات کے لیے گئے ۔ جبکہ تیسرے روز قربانی اور گوشت کی تقسیم سےفراغت پاکر شہری تفریح کی غرض سے نکل کھڑے ہوئے ۔
لاہور سے مزید