لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ کے علاقے میں بہنوئی کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی پولیس حکام کے مطابق خاتون کا بہنوئی طاہر ٹیپو قربانی کا گوشت دینے آیا اور فائرنگ کر دی،فائرنگ کے باعث عظمی کی ٹانگ میں 2فائر لگے،خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاواقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔