لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونا حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،پورے شہر کو سیوریج سسٹم کے نام پر کھود کر رکھ دیا گیا ہے۔کیا یہ کام صوبائی حکومت کے کرنے کے ہیں؟چودھری اسلم گل نے کہا کہ ن لیگ کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے اور اسے اسمبلی سے پاس کرانے کی بجائے محکمہ بلدیات اور پنجاب اسمبلی کی درازوں میں دفن کر دیا گیا ہے۔