لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ نظریہِ ابراہیمی کا نام ہے۔ ہمارے حضور پاک دینِ ابراہیمی کے داعی اور پیغام بر تھے انہوں نے کہا کہ حجِ بیت اللّٰہ ، قربانیاں اور اللّٰہ کی بڑائی کی تکبیریں یہ سب سنت ابراہیمی ہیں ۔ہم صحیح معنوں میں ابراہیمی اور محمدی تب ہی بن سکتے ہیں کہ ہم اہلِ دنیا اور تمام غیر اللّٰہ کی پرواہ کئے بغیر غلبہ اسلام کے لئے ہر بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔