لاہور (نیوزرپورٹر)گرو ارجن دیو جی کی برسی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر ایک خصوصی اور علامتی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سمیت پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔