لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے خصوصی بچوں کے علاج، بحالی اور بہتر زندگی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہےترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ دو سال میں خصوصی بچوں کے علاج کے لیے مجموعی طور پر 30 کروڑ 84 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے41 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔ سیریبرل پالسی کے شکار 654 بچوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ دیا گیا، جس پر اب تک 12 کروڑ 68 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔تھیلیسمیا سے متاثرہ 161 بچوں کو ماہانہ 15 ہزار روپے دیے گئے، جس کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 27 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد ہےقوت سماعت سے متاثرہ 162 بچوں کے لیے 1 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔دریں اثناء نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنماز عید الاضحی کی ادائیگی کے بعد سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی ٹریفک لاہور اطہر وحید سمیت سینئر افسران ہمراہ کے ہمراہ فیلڈ میں گئے۔آئی جی پنجاب نے عید الاضحٰی کے روز ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔