لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں عید ٹرو اور مرو کے ایام میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ٹائون شپ میں کمال حیدر سے1لاکھ70 ہزار روپے اور موبائل فون۔فیصل ٹا ئون میں ناصر سے 4لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون, باغبانپورہ میں شیراز سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون,شالیمار میں عدنان سے1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون,سندر میں زمان سے 1لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون,نولکھا میں وجاہت سے1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں ساجد سے1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،لوہاری میں خلیل سے1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹائون سے ڈاکو اختر سے 3 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں عامر سے1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں شاہد سے1لاکھ روپے اور موبائل فون،ملت پارک میں قیصر سے 70ہزار اور موبائل فون، ستوکتلہ میں وسیم سے50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.فیصل ٹائون، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹائون مصری شاہ ساندہ نواب ٹائون اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔