لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار)صوبائی دارالحکلومت میں لڑکے سمیت دو افراد کی نہر سے لاشیں برآمد ہوئیں بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی غوطہ خور ٹیم نے لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے لاش کو شناخت کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیاواقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں دوسرا واقعہ ایڈن کینال ولاز کنال روڈ نہر سے 15 سالہ بچے کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے لاش کو نہر سےنکال کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔دریں اثناء عید کےدوسرےروزکاہنہ نو میں فیروزپورروڈپر 30سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی جو پراسرارطورپرمردہ پایاگیا۔مقامی پولیس نے متوفی کی لاش قبضہ میں لےکر مردہ خانہ جمع کروادی۔جبکہ اس کے متعلق پولیس کاکہناتھاکہ متوفی نشئ تھا۔