لاہور(کرائم رپورٹر)سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایک فیکٹری سے ملحقہ پلاٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ پلاٹ میں موجود سکریپ میٹریل نے آگ کو مزید شدت دی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاخوش قسمتی سے آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔