لاہور(خبرنگار) الخدمت فاؤنڈیشن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فلسطینی مہاجرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں 2915 جانور قربان کیے۔ قربانی کا گوشت فلسطینی مہاجرین، یتامیٰ، بیواؤں اور مستحقین تک پہنچایا گیا، جبکہ گوشت کی بڑی مقدار کو پراسیس کر کے ٹن پیک میں محفوظ کیا گیا ہے جو بارڈر کھلتے ہی غزہ کے اندر بھیجا جائے گا۔ انہوں نے فلسطینی زخمیوں کی ہسپتال میں تیمارداری کی، یتیم بچوں کے ساتھ عید فیسٹیول میں شرکت کی، تحائف اور امدادی سامان تقسیم کیا، اور مہاجر خاندانوں کو قربانی کا گوشت فراہم کیا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ الخدمت کے تحت اس سال مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں 1600 بڑے اور 1315 چھوٹے جانوروں کی قربانی کی گئی۔