• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر علی، سعود، رمبو اور جاوید شیخ کی میرا سے جڑی دلچسپ یادیں

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

 معروف اداکار بابر علی، سعود، رمبو اور جاوید شیخ نے میرا سے جڑی دلچسپ یادیں شیئر کردیں۔

 پاکستان کے معروف فلمی ستارے بابر علی، سعود، رمبو اور جاوید شیخ نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے سنہری دور میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے شائقین کے دل جیتے، عید الاضحیٰ کے موقع پر نجی ٹی وی کے عید اسپیشل شو میں مہمان بنے۔

پروگرام میں جہاں ماضی کی حسین یادیں تازہ کی گئیں، وہیں ان اسٹارز نے اپنے وقت کی مقبول اداکارہ میرا سے متعلق دلچسپ اور حیران کن واقعات بھی ناظرین کے ساتھ شیئر کیے۔

اداکار رمبو نے کہا کہ میرا اکثر اچانک اسکرپٹ بھول جایا کرتی تھیں اور اچانک پوچھتیں اب کیا لائن ہے؟ پھر کہتیں چلو دوبارہ کرتے ہیں، ان کے انداز میں ایک معصومیت اور خود اعتمادی کا حسین امتزاج ہوتا تھا۔

اداکار سعود نے اپنے تجربے کو یوں بیان کیا ہم مالدیپ میں شوٹنگ کر رہے تھے، میرا کو ایک ڈانس کا آخری شاٹ دینا تھا وہ ڈانس کرتے ہوئے گر گئیں، پھر فوراً اٹھیں اپنے کپڑے جھاڑے اور بولیں چلو دوبارہ ری ٹیک کرتے ہیں اُن کا حوصلہ قابلِ تعریف تھا۔

معروف اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ نے فلم چیف صاحب کی شوٹنگ کا قصہ سناتے ہوئے کہا ہم ترکی میں شوٹنگ کر رہے تھے، میرا امیر آدمی کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی تھیں، میں نے بتایا کہ اسے جینز اور سفید شرٹ میں ہونا چاہیے لیکن وہ اسکرٹ اور اسٹاکنگز پہن کر آ گئیں، میں ناراض ہوا تو میرا چلی گئیں، کچھ ہی دیر بعد وہ واپس آئیں تو وہی جینز اور سفید قمیض پہن رکھی تھی جو میں نے کہا تھا، میرے اسسٹنٹ نے بتایا کہ وہ پڑوسیوں کے گھر گئیں اور ایک لڑکی سے جینز اور قمیض مانگ کر پہن لی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید