• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی شمالی غزہ پر قبضے کے لیے کارروائیاں تیز، اسپتال پر بھی بمباری، حملوں میں 42 شہید، اسرائیل کے خلاف برطانیہ اور سوئیڈن میں مظاہرے

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ تیز کر دیا۔ 

صہیونی حملوں میں کم از کم 57 افراد شہید جن میں سے 38 امداد حاصل کرنے کے دوران اور 7 اسپتال میں نشانہ بنے، بھوک سے مزید 11 جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات 251 تک پہنچ گئیں۔ 

عالمی ادارہ خوراک کے مطابق تقریباً  5 لاکھ افراد اب قحط کے دہانے پر ہیں۔

حماس کی اسرائیل کے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی سخت مذمت، پناہ گاہیں فراہم کرنے اور انسانی امداد کی بات کو کھلی فریب کاری قرار دے دیا۔

ادھر تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور جنگ کے خاتمے و حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں میں کم از کم 57 افراد کو شہید کر دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید