اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کیش لیس معیشت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی ڈیجیٹایزیشن اور لین دین کے نظام کو کیش لیس اور ڈیجیٹل نظام پر لےجانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،راست کے نظام کو ضلعی حکومتوں کی سطح پر لے جانے کے حوالے سے تمام چیف سیکریٹریز وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہ اظہار اطمینان گزشتہ روز اپنی زیر صدارت کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت دی کہ راست کے نظام کو ضلعی حکومتوں کی سطح پر لے جانے کے حوالے سے تمام چیف سیکریٹریز وفاقی حکومت سے بھرپور تعاون کریں۔ اجلاس کو کیش لیس معیشت کے اقدامات پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے ڈیجیٹل آئی ڈیز بنائی جائیں گی ۔