• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تارکین کو رہائش، کاروبار، ملازمت فراہم کرنے والوں کیلئے وراننگ جاری

اسلام آباد (طاہر خلیل )غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے پروگرام (IFRP) کے تحت تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو ان کے ممالک میں واپس بھیجا جا رہا ہے، وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کے ساتھ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کا آغاز 1اپریل 2025سے ہوا، وزارت داخلہ1نے کہاکہ اپریل 2025سے اب تک 216,103 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے اور یہ مہم جاری ہے،اکتوبر 2023سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے پروگرام کے تحت اب تک 1,102,441 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے، وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ افغان شہریوں سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو ایک بار پھر آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں۔
ملک بھر سے سے مزید