• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ کر دی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ میں سزا معطلی درخواستیں مقرر تھیں۔

جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج سماعت نہیں ہو سکے گی۔

قومی خبریں سے مزید