• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ڈیجیٹل ایج میں لے جانے کیلئے فائیو ایز پر مشتمل پروگرام جاری

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پاکستان کو ڈیجیٹل ایج میں لے جانے کیلئے مالی سال 2025-26کا سالانہ ترقیاتی پروگرام فائیو ایزکا بنیاد پر مرتب کیا گیا ۔برآمدات پر ترقی ،سستی توانائی ،ماحولیاتی استحکام ، ای پاکستان اور خواتین و نوجوانوں کو با اختیار بنانے پر توجہ دی جائیگی ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقیات اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سال گزشتہ میں ہم نے معاشی استحکام پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے جو اقدامات کئے اس کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، افراط زر میں کمی ہوئی ، آئی ایم ایف اور عالمی بنک سمیت عالمی اداروں نے پاکستانی معیشت کی سمت کو بہتر اور درست سمت کی جانب گامزن قرار دیا ، حکومت کا سالانہ ترقیاتی ایجنڈا فائیو ایزکی بنیادپر مرتب کیا گیا جس میں ایکسپورٹس ،ای پاکستان ، انوائر منٹ ، انرجی اور خواتین اور یوتھ کی امپاورمنٹ شامل ہے ،فائیو ایز میں ایکسپورٹس کو اولین ترجیح دی گئی ، جس میں میکرو اکنامک فریم ورک ، گروتھ ، انوسٹمنٹ اور سیونگز شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید