• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئی میں 3.7 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مئی 2025میں 3.7ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا گیا نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بہ سال اور ماہ بہ ماہ بنیادوں پر بالترتیب 16.0اور 13.7فیصد اضافہ ہوا اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024تا مئی 2025کے دوران ترسیلات زر کی مالیت مجموعی طور پر 34.9 ارب ڈالر رہی ، جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 24ء کے دوران 27.1ارب ڈالر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھیجے تھے اس طرح ترسیلات زر میں 28.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید