• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے،اپیل گزار، ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نے بدھ کے روز بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بروئے قانون ہائی کورٹ سے رجوع کرنے سے قبل ضلعی انتظامیہ سے رجوع کرنا لازمی نہیں ہے ،اپیل گزار نے عدالت سے بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ اور ایم پی او کے تحت ماہ رن بلوچ کی گرفتاری کے اقدام کوکالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید