• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بچوں سے مشقت کیخلاف عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، صدر/ وزیر اعظم

اسلام آباد ( نیو ز رپورٹر ، نمائندہ خصوصی، خبر نگار) صدر اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان بچوں سے مشقت کیخلاف عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،بچوں کو کو محفوظ مستقبل کی فراہمی کیلئے حکومت سول سوسائٹی مشترکہ کوششیں کرے، صدر آصف علی زرداری نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر پیغا م میں کہا ہے کہ بچوں کو کو محفوظ مستقبل کی فراہمی کیلئے حکومت سول سوسائٹی مشترکہ کوششیں کرے ، بچوں کو استحصال سے بچانے کیلئے محفوظ اور با وقار ماحول فراہم کیا جائے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نےچائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر بچوں سے مشقت کے خلاف شانہ بشانہ کھڑا ہے،۔حکومت تمام صوبوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی پر زور دیتی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ صدر نے کہاکہ میں والدین اور سرپرستوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کو مختصر مدتی فوائد پر ترجیح دیں۔ میں اسکولوں اور اساتذہ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اُن بچوں کی شناخت کریں جو اسکول چھوڑ سکتے ہیں اور انہیں کلاس رومز میں رکھیں۔ صدر نے کہاکہ میڈیا کو چائلڈ لیبر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ مخیر حضرات اور سول سوسائٹی کو کمزور خاندانوں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ کوئی بچہ غربت کی وجہ سے مزدوری کرنے پر مجبور نہ ہو۔ دوسری طرف وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا دانش سکول سسٹم ایک محفوظ ماحول میں مستحق بچوں کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ٹھوس طریقے سے کام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ غذائی قلت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سرکاری اسکولوں میں غذائیت کے پروگرام بھی متعارف کروائے گئے۔
اہم خبریں سے مزید