پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر کا پشاور سپورٹس کمپلیکس کے مختلف یونٹس کا تفصیلی دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، مختلف سہولیات کے معیار اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ارباب فیض، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قمر عباس، ڈائریکٹر آپریشنز جمشید بلوچ، پی اے ٹو ڈی جی سپورٹس دیوان چند اور ایڈمنسٹریٹر یوسف آفریدی بھی ان کے تھے۔ تاشفین حیدر نے قمر زمان اسکواش کورٹ، سوئمنگ پول اور پشاور زلمی کے اشتراک سے کرکٹ پچز پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔