• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمیا فیلوز کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپوں کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھیلی سیمیا و دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی انتقال خون کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے جن میں عوام نے خون کے عطیات دیئے، بلڈ کیمپ پشاور، کوہاٹ، کرک اور ہنگو، سوات، خوازہ خیلہ بازار، سپن زر پلازہ مینگورہ، اقبال پلازہ کبل میں لگائے گئے، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں بلڈ کیمپوں کے انعقاد کے باوجود ضرورت مند بچوں کی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں، بلڈ کولیکشن ٹیمیں بلڈ کیمپوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ عوام میں خون کے عطیات دینے کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کیا جائے تاکہ ان ننھے بچوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔
پشاور سے مزید