• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان

پشاور(این این آئی)پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، چترال میں بارش کا امکان ہے۔ دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مالاکنڈ ، کوہستان ، بٹگرام ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد میں بھی بارش ہو گی ،باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، کوہاٹ ، کرک ، ہنگو ، کرم ، اورکزئی میں بھی بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لکی مروت ، بنوں ، ڈی آئی خان ، ٹانک ، شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں بھی بارش کاامکان ہے ، صوبے کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ،تودے گرنے اورفلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، گزشتہ روز صوبے کے اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، پشاور میں 15 ، باجوڑ میں 58 ، مہمند میں 40، پٹن میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی ۔
پشاور سے مزید