پشاور (خصوصی نامہ نگار) چھٹی پشاور اوپن جونیئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ ختم ہوگئی جس میں پشاور، بنوں اور کوہاٹ ریجن سمیت مختلف اضلاع وکلبوں کے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق پشاور ریجن نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے چیمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا، بنوں ریجن دوسرے جبکہ آئی ٹی ایف حیات آباد کلب پشاور تیسرے نمبر پر رہا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی الیاس آفریدی نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع اور خیبر پختونخوا میں تائیکوانڈو کو فروغ ملتا ہے۔