• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی اور خزانہ میں دوران گشت پولیس پر حملے، جوابی کا رروائی پرملزم ہلاک، 2زخمی

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے مختلف علاقوں چمکنی اور خزانہ میں دوران گشت پولیس پر حملوں کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 1ملزم ہلاک جبکہ2زخمی ہوگئے ہیں جنہیں گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔ تھانہ خزانہ پولیس کے مطابق وہ معمول کے گشت پر تھے جب ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں محمد عرفان ہلاک ہوگیا جبکہ حماد کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔ہلاک ملزم عرفان قتل، ڈکیتی ودیگر سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔ اسی طرح تھانہ چمکنی پولیس مقابلہ میں سنیچر نصیر زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ۔خطرناک ملزمان راہزنی کے دوران شہریوں کو گولی مارنے ،قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتیوں، رہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے مسروقہ موبائل فونز، موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمدکرلیے گئے ۔پولیس کے مطابق کراس فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے لگ کرہلاک جبکہ دوزخمی ہوئے ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان تھانہ خزانہ، پھندواورفقیرآباد پولیس کو8 مقدمات میں مطلوب ہیں۔ گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
پشاور سے مزید