• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی جامعات قابل قدر علمی، انتظامی و تحقیقی تجربات کی حامل ہیں، ڈاکٹر نصرت شاہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ، لاڑکانہ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)، پشاور کا دورہ کیا، دورے کا مقصد تعلیمی معیار، ڈیجیٹل گورننس، امتحانی نظام اور تعلیمی تحقیق کے شعبوں میں کے ایم یو کی انتظامی اور تدریسی روایات کا جائزہ لینا تھا۔وفد میں ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر وسیم عباس، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل التمش شیراز، ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات احمد بخش دہانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی فاروق علی بھٹوشامل تھے۔ وفد کا استقبال کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور یونیورسٹی کے سینئر حکام نے کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر اکیڈمکس اینڈ ایڈمشن پروفیسر ڈاکٹر ظلِ ہمانے وفد کو کے ایم یو کے تعلیمی نظام، ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات اور جدید انتظامی طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے کمپیوٹر بیسڈ امتحانی نظام ، ای آفس، آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ، کوالٹی انہانسمنٹ سیل ، تحقیقی لیبارٹریوں اور امتحانی سہولیات کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں معیارِ تعلیم، تحقیقی نظم و نسق، پیپر لیس انتظامی نظام اور ڈیجیٹل امتحانی طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کے ایم یو نے کہا کہ پاکستان کی جامعات کے درمیان باہمی تعاون، تجربات اور بہترین روایات کا تبادلہ طبی تعلیم، تحقیق، اختراع اور ادارہ جاتی ترقی کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔
پشاور سے مزید