پشاور (لیڈی رپورٹر )سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے کہا ہے کہ تجارت، برآمدات اور معا شی ترقی کیلئے کاروبار دوست پالیسیوں کی تشکیل دینے نا گریز ہے۔ گذشتہ روز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ ڈویلپمنٹ (PITAD) کے 32ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (STP) کے افسران کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جنید الطاف نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل، جیسے کہ تیل، گیس اور پن بجلی کی پیداوار وغیرہ سے مالا مال ہے۔ان کا کہنا تھا قیمتی پتھروں (جیمز)، زیورات، سنگِ مرمر، شہد، زیتون، فرنیچر، دواسازی، ماچس، سیاحت اور خیبر پختو نخوا کے دیگر اہم شعبہ جا ت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان صلاحیتوں سے مؤثر طریقے سے استفادہ کرنیکی ضرورت ہے، جو صوبے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بہت ضر وری ہے۔