• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا کے ایکسائز انٹیلیجنس بیورو نے 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران گاڑی سے 1014 گرام آئس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کے B-1 موبائل سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر پشاور کے علاقے ایچ گول چوک کے قریب گاڑی نمبر RIT-5385 کو روک کر تلاشی لی۔
پشاور سے مزید