پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر آف فارمیسی، بی ایس نرسنگ، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف انڈر گریجویٹ پروگراموں میں داخلوں کے لئے سنٹرلائزڈ ایڈمشن ٹیسٹ کیا گیا۔ کے ایم یو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ داخلہ ٹیسٹ روایتی پیپر بیسڈ نظام کے بجائے مکمل طور پر کمپیوٹر بیسڈ اور پیپر لیس طریقہ کار کے تحت لیا جا رہا ہے۔ جدید امتحانی نظام کا مقصد میرٹ، شفافیت، رفتار اور سہولت کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ٹیسٹ کے لئے مجموعی طور پر 18,152 اُمیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے، جبکہ ٹیسٹ 25 اور 26 جولائی کو مختلف مراحل میں منعقد کیا جا رہا ہے۔