• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی منصوبے معاشی استحکام میںگیم چینجر ثابت ہونگے، نذیرعباسی

پشاور(جنگ نیوز)صوبائی وزیر توانائی وبرقیات نذیراحمد عباسی نے کہاہے کہ صوبے میں سستی پن بجلی کی پیداوارکے لئے جاری توانائی منصوبے صوبے کی معیشت کے استحکام اورملک میں جاری توانائی بحران پرقابوپانے کے لئے گیم چینجرثابت ہونگے ۔سستی بجلی کی پیداوارسے ایک طرف صنعتی شعبہ ترقی کرے گاتودوسری طرف صوبے میں روزگارکے نئے مواقع میسرآئیں گے۔ ضلع سوات توانائی کے آبی وسائل سے مالامال خوبصورت ضلع ہے جہاں پر توانائی کے متعددمنصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جوصوبے کیلئے سالانہ اربوں روپے آمدن کا ذریعہ ہیں۔صوبائی حکومت بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے اورقدرتی وسائل کی ترقی کے ایجنڈے پر تیزی سے گامزن ہے۔محکمہ توانائی وبرقیات صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی سب سے زیادہ آمدن دینے والاادارہ ہے جس کی سالانہ آمدن50ارب روپے کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ ہمیں صوبائی خودمختاری کی طرف جاناہوگا۔
پشاور سے مزید