• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت کے چیف ٹیکنالوجسٹ امتیاز خان ریٹائر

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت کے چیف ٹیکنالوجسٹ امتیاز خان اگلے کچھ عرصہ میں ریٹائر ہوجائیں گے، صحت کے شعبے سے وابستہ افراد اور عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اعلیٰ قابلیت اور صوبے کے کی غریب عوام کے لئے ان کی مثالی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئےایسے محنتی اور مخلص اہلکار کو ہر سطح پر سراہا جائےتاکہ سرکاری ہسپتالوں میں عوامی خدمت کا جذبہ مزید مضبوط ہوسکے۔یاد رہے کہ گریڈ 19 ڈاکٹر امتیاز خان نے میڈیکل فیکلٹی ٹاپ کی تھی، ڈبلیو ایچ او سے منسلک قومی ادارہ صحت اسلام آباد سے ڈپلومہ میں دوسری ، پنجاب یونیورسٹی سے بی ایس ڈگری پیتھالوجی ڈگری میں دوسری،ایم ایس سی میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور ایم فل مائیکرو بیالوجی خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے حاصل کی۔ انہوں نے محکمہ صحت میں 39سال خدمات کی انجام دیں۔
پشاور سے مزید