• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کی شدت بڑھتے ہی جڑواں شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

اسلام آباد (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی جڑواں شہروں میں غیر اعلانیہ لودڈ شیڈنگ شروع ہو گئی۔ دن میں کئی بار آدھے آدھے گھنٹے کی فورسڈ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بڑھتے ہوئے لوڈ سے نمٹنے کیلئے ایسا کیا جا رہا ہے ۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی فیوز کا اڑنا ، ٹرپنگ بھی معمول بن گیا ہے۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ عملے کی کمی کی وجہ سے بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں کیونک لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ فیوز اڑ نے کی صورت میں بحالی میں تقریبا دو سے تین گھنٹے صرف ہوتے ہیں ۔ شہر میں سب سے زیادہ ویسٹرج ڈویژن متاثر ہوا ہے جہاں گزشتہ ساری رات بجلی کی فراہمی بند رہی ۔حکام کے مطانق مین لائین میں آگ لگنے سے نقصان ہو ا جس کی وجہ سے بحالی مین کئی گھنٹے لگ گئے ۔
اسلام آباد سے مزید