کوئٹہ (پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کاکڑ نے ہنہ اوڑک حقوق نوجوانان کے صدر نجیب کاکڑ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاجائےحکومت کی سیروتفریحی پرپابندی کے باوجود لوگوں کامسلح ہوکرگھروں کے سامنے قبائلی روایات کی پامالی کرتے ہوئے بیٹھنا، شور شرابا، میوزک بالخصوص ٹولیوں کی صورت میں موٹرسائیکل ریلیاں نکالنا اکثر جھگڑوں کے باعث بنے ہیںجس میں جانی نقصان ہوابیان نجیب کاکڑ کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاگیاکہ اعلیٰ روایات پرقائم رہتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے دیں ۔