کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ نے چور ،ڈاکوؤں سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، مسائل بہت زیادہ ہیں لہذا جب بھی گھر سے نکلیں تو "یا حفیظ یا سلام" گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں تو اللہ کی رحمت سے حفاظت بھی ہوگی اور سلامت بھی رہیں گے، اگر اس کو عادت بنا لیا جائے تو مزید برکتیں حاصل ہوں گی،ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کی خریداری کیلئے رقم ساتھ لے کر جانا خطرناک ہے، اس لئے ادائیگی کے دیگر طریقے جن کی جائز صورت ہو اس کے مطابق عمل کیا جائے۔