کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہےجمعرات کو ایک تولہ سونا کی قیمت 4 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہو گئی پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 3433روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے ہو گئی عالمی مارکیٹ میں 30 ڈالر کے اضافے سے سونے کی قیمت 3375 ڈالر فی اونس پر آگئی۔