• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخت موسمیاتی تبدیلیوں کےمضر اثرات کیخلاف قدرتی رکاوٹ ہیں، ڈاکٹر فاروق افضل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر فاروق افضل نے گرین پنجاب ویژن کے تحت لاہور جنرل ہسپتال میں شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت انسانی زندگی کی بقاء کے ضامن، زمین کے ماحولیاتی نظام کا اہم جزو اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کے خلاف قدرتی رکاوٹ ہیں۔اس موقع پر ایم ایس پروفیسر فریاد حسین، پروفیسر فرح شفیع، پروفیسر آمنہ احسن چیمہ، پروفیسر طیبہ گل، پروفیسر آمنہ خانم، پروفیسر ندرت سہیل، پروفیسر عباد الرحمان،ڈاکٹر محمد الیاس،ڈاکٹر خالد کاظمی، ڈاکٹر عدنان مسعود، ڈاکٹر جعفر حسین شاہ، ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر صارم، ڈاکٹر جاوید ممتاز سمیت دیگر نے بھی اپنے اپنے نام کے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
لاہور سے مزید