لاہور( جنرل رپورٹر ) ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نے ریلوے اسٹیشن لاہور پر 2 خواتین کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزمہ ثمرین بی بی اور ثوبیہ بی بی کو ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد اکرام نے ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستے پر شک کی بناء پر روکا اور لیڈی پولیس اہلکار کے ذریعے ان کے سامان کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران خواتین کے ہینڈ بیگ کے اندر سے 10 کلو کے قریب چرس برآمد ہوئی ۔