• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے گھر والوں کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے، زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور (کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا۔ڈیفنس سی کے علاقے میں ناصر محمود نامی شہری کے گھر میں ڈاکو گھس آئے، اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور 3 لاکھ 95 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شمالی چھاؤنی کے علاقے میں عمران جاوید کے گھر میں دو ڈاکو داخل ہوئے، فیملی کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 45 ہزار روپے نقدی لے اڑے۔ اسی طرح اقبال ٹاؤن میں وسیم احمد کے گھر میں 1 لاکھ99 ہزار روپے نقدی اور طلائی زیورات، ماڈل ٹاؤن میں آصف بلال کے گھر سے 95 ہزار روپے نقدی اور زیورات، شادباغ میں نعمان بٹ، شیر اکوٹ میں سلمان ریاض اور باٹا پور میں زبیر حسن کے گھروں سے بھی نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹا گیا۔علاوہ ازیں مغل پورہ، فیکٹری ایریا، ڈیفنس اے، سول لائن، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں سے شہریوں کی متعدد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔
لاہور سے مزید