• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانونی و عدالتی معاملات میں لیگل افسران پولیس کی ریڑھ کی ہڈی،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ قانونی و عدالتی معاملات میں لیگل افسران پنجاب پولیس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، آئی جی پنجاب کی زیر صدارت لیگل افسران کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی سکیورٹی/ لیگل اویس احمد ملک، اے آئی جیز لیگل، ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز لیگل نے شرکت کی۔ اجلاس میں لیگل انسپکٹرز کی سنیارٹی، سروس سٹرکچر اور پروموشن کے معاملات زیر غور آئے۔لیگل افسران کے سروس سٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔لیگل انسپکٹرز کی یکساں پروموشن کے لئے طریقہ کار طے کرنے پر مشاورت اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔
لاہور سے مزید