• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، پولیس نے گرفتار کر لیا، سی سی ڈی ملتان کے ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم ملتان بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم ناکہ بندی نہربستی نو میں موجود تھی کہ بستی نوکی طرف سے 2کس نامعلوم افراد بسواری موٹرسائیکل سرکاری گاڑی کی لائٹس میں آتے ہوئے دکھائی دیے جن کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تو انھوں نے موٹرسائیکل واپس موڑنے کی کوشش کی لیکن موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سڑک کنارے گرپڑی، اس دوران دو ملزمان نے موٹرسائیکل چھوڑکر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت سرکاری گاڑی کی اوٹ لے کرہوائی فائر کیے، فائرنگ کا سلسلہ رکنےپر سرکاری گاڑی اور ٹارچ لائٹس کی روشنی میں سرچ کیا تو ایک کس ملزم زخمی حالت میں سڑک کنارے گراپڑاتھا جب کہ دوسرا ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہو گیا، زخمی ملزم سے دریافت کرنے پر اس نے اپنا نام و پتہ محمدحنیف ولد محمدیعقوب قوم ملک سکنہ تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ بتلایا جس کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمدہوااور کچھ فاصلہ پرگراہوا موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا۔
ملتان سے مزید