• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رقم خورد برد کرنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، رقم خورد برد کرنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوتوالی نے رقم خورد برد کرنے کے الزام میں چار افراد نے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے کم عمر بچوں سے غیر اخلاقی حرکات کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی،پولیس تھانہ بدھلہ سنت نےکارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان محمد شیراز اور محمد اظہر کو گرفتار کر کے 01عددرپیٹر 12بور اور 01عدد کاربین 12بور معہ کارتوس برآمد کرلیے، پولیس نے جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ،پولیس تھانہ صدر نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو جاوید نے اطلاع دی کہ اس نے صدیق اور سعدیہ کو رقم دی جنہوں نے اسکو چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر ڈس آنر ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے محلہ شریف پورہ سے ملنے والی ایک بچی ائمہ نور (بعمر 6/7سال) کے ورثاء کو تلاش کرکے بچی کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔
ملتان سے مزید