ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی میں اضافے اور بے احتیاطی کے باعث گیسٹرو اور پیٹ کے درد امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ۔ اس حوالے سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال ایمرجنسی میں گیسٹرو میں مبتلا47سے زائڈ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دیکر ڈسچارج کر دیا گیا۔