• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

US ایڈ کی بین الاقوامی ملازمتیں ختم، غیرملکی امدادی پروگرامز کا اختیار محکمہ خارجہ کو منتقل

اسلام آباد(فاروق اقدس)امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے یو ایس ایڈ کی تمام بین الاقوامی ملازمین کی ذمہ داریاں ختم کر کے غیر ملکی امدادی پروگرامز کا اختیار براہ راست اپنی ماتحت وزارت (وزارت خارجہ)کو منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا اور اس حکم پر عملدرآمد کیلئے 30ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے امریکی سفارت خانوں کے سر بر اہان کو آئندہ 4ماہ میں لائحہ عمل تیار کرنےکا حکم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یو ایس ایڈ پروگرام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب صدارت پر فائز ہونے کے 6ہفتے بعد کیا گیا تھا۔جس پر عملدرآمد کا حتمی اعلان وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے اب کیا گیا ہے۔اس فیصلے سے دنیا بھر میں یو ایس ایڈ کے زیرانتظام منصوبوں پر کام کرنے والے ہزاروں ملازمین اور منصوبے بند ہو جائیں گے۔ جن کے متاثرین میں پاکستان بھی پیش پیش ہے۔جن میں ایک سو سے زائد ممالک میں غیرملکی سروس افسران، کنٹریکٹرز اور مقامی طور پر ملازم رکھے گئے عہدیدار شامل ہیں۔ برطانوی اخبار گارجین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اخبار کو حاصل ہونے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یو ایس ایڈ کی تمام بین الاقوامی ملازمین کو ختم کرکے غیرملکی امدادی پروگرامز کا اختیار براہ راست محکمہ خارجہ کو منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔امریکی سفارت خانوں کے سربراہان کو اس حوالے سے آئندہ چار ماہ میں لائحہ عمل تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید