• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹریٹ عملے کی تربیت کے لئے منڈیٹری ٹریننگ پروگرام کا آغاز

پشاور(جنگ نیوز)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے وژن کے تحت اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران و عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے منڈیٹری ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس تربیتی سلسلے کا پہلا سیشن منعقد ہوا، جس میں اسمبلی کے مختلف سیکشنز سے نامزد اہلکاروں نے شرکت کی۔ سیشن میں شرکاء کو کمپیوٹر کی جدید مہارتوں، روزمرہ دفتری امور اور بنیادی آئی ٹی اسکلز کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔تربیتی سیشن کا آغاز سپیشل سیکرٹری خیبر پختونخوا اسمبلی سید وقار شاہ کے اوپننگ ریمارکس سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام سپیکر بابر سلیم سواتی کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے تاکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسٹاف کو جدید ٹیکنالوجی اور دفتری مہارتوں سے روشناس کر کے ان کی استعدادِ کار میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ وار تربیتی سیشنز اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
پشاور سے مزید